ایڈیشنل آئی جی کراچی کے زیر صدارت اجلاس۔

0
36

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطحح کا اجلاس۔ اجلاس کی صدارت کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کی اور اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موٹرسائیکل اسکواڈ کو متحرک کرنے اور پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے کیمرے کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

شہر میں ون وہیلنگ کے سدباب کیلئے مربوط اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں بازاروں کے کھلنے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بریفنگ دی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ڈپلائمینٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پولیس کے جوانوں کی ناکوں پر ڈیوٹی کے دوران عوام سے مزید خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں