لاوارث کراچی میں ڈاکو راج قائم، شہریوں کا سڑکوں پر سفر کرنا محال ہوگیا

0
71

کراچی: لاوارث کراچی میں ڈاکو راج قائم ہونے سے ڈاکوؤں کی جانب سے چوبیس گھنٹے وارداتیں جاری ہیں۔

ماہ رمضان میں بھی افطاری اور سحر کے اوقات میں لوٹ مار جاری، شہریوں کا سڑکوں پر سفر کرنا محال ہوگیا اور شہر کے چپے چپے پر وارداتیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں 90 روز میں 21ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں جبکہ رپورٹ نہ ہونے والی وارداتوں کی تعداد دگنی ہیں۔ شہر کی شاہراہیں، سڑکیں، گلیاں، محلے، رہائشی آبادیاں، صنعتی علاقے کچھ ںھی محفوظ نہیں ہیں۔

جنوری میں 7 ہزار وارداتیں درج ہوئیں جبکہ اگلے ماہ 28 روز میں 6800 سے زائد وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔ مارچ کے31 ایام کے دوران لوٹ مار کی 7 ہزار سے زائد نئی کہانیاں درج کی گئیں۔

رواں برس 90 ایام کے دوران 21 ہزار شہری وارداتوں کا شکار بنے۔ موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات لوٹ لیے گئے۔

90 روز میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 34 شہری قتل ہوئے۔ کراچی شہر میں 150 سے زائد افراد ڈکیتی مذمت پر زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈاکوؤں نے جنوری میں 14 شہریوں کی جان لی ،فروری میں 10 اور مارچ میں 10 شہریوں کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں