وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پرویشنل کوآرڈینیشن اینڈ املیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس

0
63

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت پرویشنل کوآرڈینیشن اینڈ املیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کورکمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ڈی او سی میجر جنرل عقیل، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محمود آباد گجر، اورنگی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کے ایم سی کے 41 نالو اور ڈی ایم سی کے 514 نالوں کی صفائی کی بھی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ان نالوں کی صفائی بھی محمود آباد کے پیٹرن پر کی جائے گی اور محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ان نالوں کی صفائی کی پی سی ون بنائی جائے۔

کمشنر کراچی نے اجلاس میں بتایا کہ اجلاس میں ضلع سائوتھ میں 38 نالے، شرقی میں 44، غربی میں 65، وسطی میں 51، ملیر میں 41، کورنگی میں 51 اور کیماڑی میں 35 نالے ہیں۔ ان نالوں کی صفائی کیلئے لوکل باڈیز 119 ملین روپے اپنے وسائل سے خرچ کرے گی۔ ان نالوں کی صفائی کیلئے مزید 316 ملین روپے کی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے سے متاثر ہونے والے لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں