محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری

0
63

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور  شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ۔

 بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ نمائش کے لیے ایکسپو ہالز پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ریسٹورنٹ کو آئوٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جبکہ ریسٹورنٹ ٹیک اوے سروس رات 12 بجے تک کر سکیں گے۔ جم، انڈور گیمز پر پابندی بر قرار رہے گی۔

کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی۔۔کھلی فضا میں شادی تقاریب 150 مہمانوں تک  کی اجازت ہوگی۔

کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا اور کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کے دن بند رہے گی اور مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں