خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب راشن اور افطار بکس کی بلاتفریق فراہمی انتہائی قابل ستائش اقدام ہے، خالد مقبول صدیقی

0
294

کراچی: کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے روزگار کی بندش سے متاثرہونے والے گھرانوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب راشن اور افطار بکس کی بلاتفریق فراہمی انتہائی قابل ستائش اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سرجانی ٹاؤن میں افطار بکس کی تیاری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان، رکن قومی و صوبائی، پارلیمانی لیڈر، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور روزگار کی بندش کی وجہ سے عوام شدید معاشی دشواریوں میں مبتلا ہیں مگر اس کٹھن وقت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن ضرورت مند گھرانوں میں راشن اور افطار پہنچانے کیلئے سب سے پہلے میدان عمل میں موجود ہے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مخیر حضرات اور دیگر فلاحی ادارے بھی عوام کی بھرپور مدد کررہے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت سندھ صرف دعووں تک ہی محدود رہی چیئرمین بلدیہ غربی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصا سفید پوش طبقہ بہت زیادہ متاثر ہواہے مگر چونکہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقہ کی جماعت ہے اور ہمارے کارکن ہر گلی و محلہ میں موجود ہیں اس لئے سفید پوش گھرانوں تک راشن و افطار کی فراہمی کا عمل احسن طریقہ سے انجام دیا جارہا ہے جبکہ تمام علاقوں میں اینٹی کورونا اسپرے اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں