نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری زیرِ اہتمام، اسکول میں کیپٹین معیز فلور کا افتتاح

0
24

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفور سومرو نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے چلنے والے اسکول لیومنری لرننگ فاؤنڈیشن کے جاوید میاں داد کیمپس میں ‘کیپٹن معیز’ فلور کا افتتاح کردِیا۔

افتتاح کے موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان چیئرمین بورڈ عمران معیز خان، ڈپٹی چیف سید یاسر علی اور سیکریٹری جنرل ایس کے شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر انکا پرجوش استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں ترقی کے لئے نجی شعبے کے تعاون اور اس کے مثبت نتائج سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی نئی نسل کو تعلیم فراہم کرنے میں تعاون کرنے پر زور دِیا، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے افراد اور ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ خصوصاً وہ افراد اور ادارے کہ جو سرکاری اسکولوں کو اپنا کر غریب طلباء وطالبات کو جدید دور کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں وہ قوم کی ترقی میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مذکورہ اسکول کے بچوں نے سبق آموز ٹیبلوز کے ذریعے حاضرین اور اساتذہ کو محظوظ کیا۔ ایل ایل ایف سی کے جوائنٹ سیکریٹری نے اسکو ل ہذا میں جاری تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے حاضرین کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں داخلہ سے لے کر یونیفارم اور کتابوں تک ہر چیز طلبا و طالبات کو مفت فراہم کی جاتی ہے جبکہ اسکول کی فیس کچھ نہیں ہے۔

بعد ازاں مذکورہ اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غریب طلبا و طالبات کے لئے ایک اچھا اسکول فراہم کرنے پر صنعتی اداروں کے مالکان کا شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں