وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی کا پی ایس کیو سی اے کا دورہ

0
29

کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پی ایس کیو سی اے کے دورے کے دوران پی ایس کیو سی اے کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لئے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان اور مقامی صنعت کاروں کے لئے ان کی خدمات کو آٹومیشن دینے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ حکومت چار پہیوں والی گاڑی میں حفاظتی خصوصیات کی عدم فراہمی سے کافی پریشان ہے۔ تاہم ، انہوں نے پی ایس کیو سی اے کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے معیار کو بین الاقوامی معیار اور حفاظتی خصوصیات کے مطابق فور وہیلر پر مرتب کریں۔

قبل ازیں پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر عبد العلیم میمن نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پی ایس کیو سی اے کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں