کلینک دیر سے آنے پر مریض نے ڈاکٹر کو قتل کردیا

0
25

گوجرانولہ: فیروز والہ، نئی آبادی میں عطائی ڈاکٹر افضل نے محلے میں کلینک کھول رکھا تھا۔ گزشتہ روز علی رضا نامی مریض کلینک پر آیا۔ کلینک پر ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے پر علی رضا نے ڈاکٹر افضل کو موبائل پر فون کیااور اسے جلدی کلینک پہنچنے کو کہا۔ ڈاکٹر افضل کلینک پہنچا تو ملزم علی رضا نے اس سے جھگڑا کیاکہ تم دیر لگا کر آئے ہو۔ جھگڑے کے دوران ملزم علی رضا نے فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر ڈاکٹر افضل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم علی رضا فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم علی رضا نشے کا عادی ہے،قتل کی واردات کےبعد ملزم موقع سے فرار ہوگیاتھا۔ جس کی تلاش  میں  پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے،اسےجلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں