سندھ بار کائونسل کی سندھ میں گورنر راج لاگو کرنے والے بیان کی مذمت

0
116

کراچی: سندھ بار کائونسل نے سندھ میں گورنر راج لاگو کرنے والے بیان کی مذمت کردی۔

سندھ بار کائونسل کے اعلامیہ میں کہنا ہے کہ 18ویں ترامیم کے بعد کسی بھی صوبے میں گورنر راج لاگو کرنا صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ سندھ میں گورنر راج لاگو کرنے سے متعلق بیان کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف سندھ بار کائونسل کھڑی ہوگی۔ سندھ بار کی وائس چیئرمین ضیاء لنجار، عارف ڈائود و دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں