کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے زریعے تحقیقات شروع

0
90

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے زریعے تحقیقات شروع کردیں۔ حملہ آور سات بج کر آٹھ منٹ پر کے پی او میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے مسجد اور کے پی او کے درمیان دروازے پر کھڑے کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کے پی او میں داخل ہوتے ہی دستی بم پھینکا اور حملہ آوروں کا دوسرا نشانہ امجد مسیح بنا۔ حملہ آور 7 بج کر پندرہ منٹ پر کے پی او کی پہلی منزل پر پہنچ چکے تھے۔ حملہ آوروں نے پہلی منزل پر پہنچ کر گرنیڈ پھینکا جو دیوار سے لگ کر گرائونڈ فلور پر جا کر پھٹا۔ 20 سے پچیس منٹ میں حملہ آور کے پی او کی دوسری منزل پر پہنچ چکے تھے۔ پہلی اور دوسری منزل پر حملہ آور خالی کمروں پر گولیاں برساتے رہے۔ حملہ آوروں کو کراچی پولیس چیف کے دفتر کے نزدیک سیکیورٹی اسٹاف نے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ ایک دھماکے کے نتیجے میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اچانک بند ہو گئی اور دو حملہ آور چھت پر موجود رہے۔ خود کش دھماکے میں ہلاک دہشتگرد ڈیڑھ گھنٹے تک لڑتا رہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں