وزیراعلیٰ سندھ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات

0
46

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ۔لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ میں کمی آئی ہے،خ اور سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ 13 فیصد تھا۔ آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے اور کوویڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔

ملاقات میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پی پی پی موڈ پر مختلف شعبوں میں سرمائی کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں