گورنر ہاؤس میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی سادہ پر وقار تقریب

0
238

کراچی: گورنر ہاؤس کراچی میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے Bishop Frederick John اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسچن برادری کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سنجے گنگوانی بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان میں عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے پاکستان میں تمام کمیونٹیز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم سب کو افہام و تفہیم کے ساتھ اپنے ملک کی ترقی کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں