تین ماہ گذرگئے، صحافی عزیزمیمن کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔

0
46

کراچی: تین ماہ گذرنے کے باوجود صحافی عزیزمیمن کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔ کراچی میں شہید صحافی کے بھائی عبدالحفیظ میمن نے سندھ جرنلسٹس کونسل کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس جے سی کے صدر غازی جھنڈیر، سینیئر نائب صدر منورعالم، شبیر لاشاری، سنجے سادہوانی، کے ایم عباسی اور خاور حسین شامل تھے۔

صحافی رہنمائوں کا مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی سے ملاقات میں تین ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اورایس ایس پی نوشہروفیروز کی جانب سے صحافی کے قتل کیس کی آڑ میں گرفتاری بعد از رہائی کی مذمت کی گئی اور شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ کی سطح پراحتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئےعید کے بعد ایس جے سی کی مرکزی ایگزیکٹیو کائونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں