صدر مملکت کی انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات

0
33

کراچی: سربراہ مملکت عارف علوی نے انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ کورونا میں دیہاڑی دارطبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے گورنر ہائوس سندھ میں انجمن تاجران سندھ کے وفد سے ملاقات۔ گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں تاجر وفد کی سربراہی محمد جاوید قریشی کررہے تھے۔ تاجروں کے وفد نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت کے معاشی پیکج، ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھلا رکھنے کے فیصلے کی تعریف کی۔

تاجروں سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا میں دیہاڑی دار طبقے کےلیے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان نے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی تھی جس کی سربراہی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کررہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں