وزیر خارجہ کی افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر سے ملاقات

0
55

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی، دشنبے میں  وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے متحدہ اور پر امن افغانستان کی مستقل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی میں اضافے کا رجحان اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعثِ تشویش ہے۔ ان پرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے اور جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ منفی بیانات سے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، شاہ محمود قریشی خخ الزام تراشی کسی فریق یا خطے کے میں مفاد میں نہیں۔ وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب پر زور دیا کہ باہمی امور پر گفتگو طے شدہ میکنزم ایپیپس  کو بروئے کار لاتے ہوئے ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے مابین موجود مشترکہ میکنزم “APAPPS” کے جائزہ اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔

وزیرخارجہ نے افغان قیادت پر زور دیاکہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں باہمی مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا جلد سیاسی حل نکالیں تاکہ افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مل بیٹھ کر افغان تنازعہ کا حتمی وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل تلاش کریں۔ پاکستان خطے کی اقتصادی ترقی امن اور روابط کے فروغ کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں