اسٹیل ٹاون پولیس کی کاروائی بلوچستان پولیس کے 2 اہلکار گرفتار

0
137

کراچی: شہر کراچی سے چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں باآسانی دوسرے صوبے کیسے منتقل ہوجاتی ہیں۔ ملیر پولیس نے آخرکار منظم موٹرسائیکل اور کار لفٹرز کو دھرہی لیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس کے ہاتھوں بلوچستان پولیس کے 2 اہلکار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس کے دونوں اہلکار شہر قائد میں ہونے والی موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکار آصف اور عبدالقادر لسبیلہ میں تعینات ہیں۔ ملزمان سے چوری کی موٹر سائیکل، پستول اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ کسی مقام پر بھی روکا جاتا تو ملزمان اپنا پولیس کارڈ دکھا کر نکل جاتے اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملزمان نے وارداتیں کی۔ ملزمان چوری کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بلوچستان لے جاتے تھے۔ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پنجگو جاکر فروخت کرتے ہیں اور ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں