سینئر صحافی صلاح الدین حیدر انتقال کرگئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
92

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سینئر صحافی اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر انتقال کرگئے۔ کراچی یونین جرنلسٹس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی صاحبزادی کے مطابق ان کی نماز جنازہ و تدفین بعد نماز مغرب کی جائے گی۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین حیدر ایک کہنہ مشق صحافی تھے ان کی تمام زندگی حق اور سچ بات کرنے میں گزری وہ مصلحتوں سے پاک شخص تھے۔ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد یا آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جنگ انہوں نے ہر جگہ خود کو ہراول دستے کا سپاہی ثابت کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین حیدر کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہلخانہ کیلئے ہی نہیں کراچی سمیت پورے ملک کی صحافی برادری کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں