کویت کے سفیر کی چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات

0
41

اسلام آباد: کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن المتیری کی چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شہریار خان آفریدی نے پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزوں کی بحالی میں کویتی سفیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کویت اور پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا اور ملت اسلامیہ کو درپیش دیگر مسائل پر متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کویتی سفیر کا مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور خصوصاً شہریار خان آفریدی کے متحرک کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی حکومت اور عوام پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ وہ مشکل حالات میں بھی کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ کورونا وائرس کی بیماری سے لڑنے میں پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں