اے این پی سربراہ کی سابق صوبائی ترجمان صدرالدین خان کی وفات پر اظہار افسوس

0
34

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پی ایس ایف کےسابق صوبائی صدر اور پارٹی کے سابق صوبائی ترجمان صدرالدین مروت کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم باچا خان کے سچے سپاہی اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی ورکر تھے۔ زمانہ طالبعلمی سے ہی قومی تحریک کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ صدرالدین مروت کی وفات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پوری عوامی نیشنل پارٹی کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی سیاسی زندگی دیگر سیاسی کارکنان کے لئےمشعل راہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی ان کے خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں