ایف آئی اے ملتان کے لاء افسران کی ذمہ داریوں کے تعین کا نوٹیفکیشن

0
65

کراچی: ایف ائی اے ملتان زون میں تعینات لاء افسران کی ذمہ داریوں کو تقوئض کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن ملتان زون کے ڈائریکٹر خالد انیس نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل یاسر عمران اپنی دفتری ذمہ داریاں جس میں زونل آفس ملتان اور ڈیرہ غازی خان سرکل کے علاوہ اسپیشل کورٹ ملتان اور اسپیشل کورٹ (افنسسز ان بیکنس) میں ادارے کی پیروی کرینگے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سید علمدار شاہ ملتان سرکل کی ذمہ داری کے علاوہ ملتان میں ہائی کورٹ کی بینچ اور سیشن کورٹ ملتان میں ادارے کی پیروی کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں