وزیرستان کے پہاڑ میں آگ لگنے سے زیتون و دیگر قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے

0
51

وانا (شہزادین وزیر) اپر وزیرستان تحصیل لدھا مکین کے قوتھامہ پہاڑ میں آگ لگنے سے زیتون و دیگر قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے، ڈی سی سائوتھ وزیرستان امجد معراج کے ہدایت کی روشنی میں 1122 ریسکیو ٹیم پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مقامی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ پہاڑ کو آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے مطابق 1122 ریسکیو ٹیم کی بدولت تقریباً ا
آگ پر قابو پالیا ہے۔

دوسری جانب حبیب الله شوبی خیل، الله نور محسود اور حفیظ الله محسود نے میڈیا کے ذرائع کو بتایا کہ مذکورہ قوتھامہ پہاڑ کو آگ ایف سی فورس کے گولہ باری سے لگی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تحصیل لدھا مکین میں 1122 کے دفتر نہ ہونے کی وجہ سے پہاڑ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے مذکورہ الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ آگ تحریک طالبان پاکستان نے لگائی ہے۔ سکیورٹی فورسز کا مذکورہ آگ سے کوئی تعلق نہیں ہیں اور عوام سے اپیل کی جاتی ہیں کہ فوج کے خلاف غلط پراپیگنڈے سے باز آئیں۔

یاد رہے کہ تحصیل سراروغہ امیشا ،وچہ پاکئی، والام اور کیٹالائی پہاڑوں کو بھی نامعلوم افراد نے آگ لگائی تھی۔ جس میں بھی کروڑوں روپے کی قیمتی جنگلات جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔ بدقسمتی سے مقامی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی تحقیقاتی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں