کراچی پریس کلب کی خاتون صحافی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت

0
183

کراچی: کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداران نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز ایجنسی محسن بیگ کی گرفتاری کے حوالے پوسٹ لکھنے پر پریس کلب کی سینئر ممبر فہمیدہ یوسفی کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کراچی پریس کلب نے کہا کہ خاتون صحافی کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ اور بازاری زبان استعمال کرنا کسی بھی معزز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ کراچی پریس کلب نے اس رویہ پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کو بنیاد بنا کر صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال تشویش کا باعث ہے اور کراچی پریس کلب سمیت پوری صحافی برادری اس کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ افراد صرف اپنی مرضی کا مواد دیکھنا اور پڑھنا پسند کرتے ہیں اور اختلاف رائے انہیں برداشت نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں