سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈن کی خاتون نے پاکستان کے نوجوان سے شادی کرلی

0
23

کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی، سویڈن کی خاتون نے سوات کے 23 سالہ نوجوان سے شادی کرلی۔ سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

سویڈن کی 44 سالہ خاتون 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں سوات پہنچی ہیں۔ یانتاسات تنیارات نامی خاتون نے چار باغ کے احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔

سویڈش خاتون یانتاسات تنیارات نے باقاعدہ طور پر اسلام بھی قبول کر لیا، جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گیا۔

احمد شاہ اور سویڈن خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق سویڈش خاتون تین مہینے کے وزٹ ویزے پر پاکستانی آئی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ جولائی میں چار غیر ملکی خواتین نے پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں سے شادیاں کی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں