سمندری طوفان بائیپر جوائے پاکستان اور بھارت کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، طوفان کے گرد 20 تا 25 فٹ لہریں بلند

0
33

کراچی: سمندری طوفان بائیپر جوائے پاکستان اور بھارت کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، طوفان کے گرد 20 تا 25 فٹ لہریں بلند ہورہی ہیں۔ سائیکلون بائیپر جوائے بالآخر 9 دن سے زیادہ سفر کرنے کے بعد ‘کیٹیگری 01’ کے طور پر کچھ/سندھ بارڈر پر لینڈ فال کر گیا، یہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طویل اور مسلسل بارش برسانے والا طوفان بنا رہا ہے۔

https://zoom.earth/storms/biparjoy-2023/#map=wind-speed/model=gfs

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کے مطابق زمینی علاقوں میں 120-140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندری لہریں 10-15 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں جو ساحل کے قریب بہت سے دیہات کے لیے خطرے کا باعث ہیں، موسلا دھار بارشوں کے ساتھ یہ لینڈ فال کا عمل چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے کی توقع ہے، اس کے بعد طوفان تھرپارکر کی طرف بڑھے گا اور امکان ہے کہ اگلے دو دنوں کے دوران سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں ساتھ ہی گجرات/راجستان میں مزید بارشیں کا سبب بنے گا۔ ماہی گیروں سے درخواست ہے کہ 17 جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور ساحل سمندر کا رخ نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں