صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

0
259

کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف بروہی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

ملزم اشرف کی واردات کی کچھ ویڈیو کراچی میں کیسے واردات کرتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں