وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چئیرمین کی ملاقات

0
36

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین مرزا محمد آفریدی کی ملاقات۔ وزیرِ دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی سربراہی نہ صرف ان علاقوں کے عوام کے لئے اعزاز کی بات ہے جنہیں  ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ چئیرمین سینٹ اپنے دوسرے دور میں ایوان بالا کی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جس خوش اسلوبی سے ماضی میں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ وزیرِ اعظم نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں