پابندی کے باوجود سندھ کے اعلی افسران کے تبادلے جاری

0
38

کراچی: الیکشن کمیشن اف پاکستان کی عائد پابندی کے باوجود اعلی افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز گریڈ 20 کے چار افسران اور ایک گریڈ 18 کے افسر کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے۔

گریڈ 20 کے تبادلہ شدہ افسران میں سہیل احمد قریشی کا بطور سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ذوالفقار علی شاہ کا تبادلہ ایس اینڈ جی ڈی، سیکرٹری ہیومن سیٹلمنٹ عبدالوحید شیخ کا تبادلہ ایس اینڈ جی ڈی، ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی اتھارٹی محمد ندیم کو ہیومن سیٹلمنٹ کا اضافی چارج اور گریڈ 18 کے لوکل گورنمنٹ بورڈ کہ سیکریٹری ضمیر عباسی کو ایس اینڈ جی ڈی تبادلے شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں