یونائٹڈ مشنز کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری، سندھ پولیس کے سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

0
74

کراچی: یونائٹڈ مشنز کے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جاری کردہ فہرست میں کامیاب ہونے والے 31 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں پی ایس ٹو ایڈیشنل آئی جی، ریڈر ٹو ایڈیشنل آئی جی کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست میں انچارج کمپلین سیل کے پی او،اور ڈی آئی جی ایڈمن کے ریڈر کا نام شامل ہیں۔

ایسٹ زون اور ویسٹ زون سے بھی من پسند افسران کو یونائٹڈ مشنز کیلئے سیلکٹ کر لیا۔ امیدواروں میں ویسٹ اور ایسٹ زون کے زيڈ آئی بی انچارج اور دیگر عملہ شامل ہے۔

ویسٹ زون سے ڈی آئی جی ویسٹ کے پی ایس او کو یونائٹڈ مشنز کیلئے سلیکٹ کر لیا گیا اور زونل سطح پر دفاتر سے امیدواروں کی سلیکشن نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں ہیں۔

اقربا پروری کی بنیاد پر تھانہ سطح سے مشنز کے امیدواروں کو نظر انداز کر دیا گیا جبکہ مایوس افسران آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی توجہ کے منتظر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں