کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022 کا شیڈول جاری

0
54

کراچی: کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر، نائب صدر، خزانچی، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 15 دسمبر بروز بدھ، شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔ 16 دسمبر بروز جمعرات سہہ پہر 3 تا 4 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 دسمبر بروز جمعہ سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17 دسمبر بروز جمعہ شام 6 تک جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 18 دسمبر بروز ہفتہ سہہ پہر 3 تا 4 بجے تک ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 20 دسمبر بروز پیر کو سہہ پہر 3 بجے جاری کی جائے گی۔

امیدوار انتخابات سے دستبر داری کے لئے کاغذات نامزدگی21 دسمبر بروز منگل شام 4 تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 22 دسمبر بروز بدھ کو شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں