سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو ڈی ایم سی ملیر میں ہونے والی خُورد برد پر ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا

0
61

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ڈی ایم سی ملیر کے فنڈز میں خورد برد کرنے متعلق دوہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ نیب کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرلی ہے اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام رپورٹ اسلام آباد بھیج دی ہے۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ دوہفتوں میں ریفرنس دائر ہوجائیگا۔ ملزمان میونسپل کمشنر رحمت اللہ شیخ، منظور عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی ایم میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں