سندھ رینجرز کے زیر اہتمام کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے کرکٹ میچ کا انعقاد

0
65

کراچی: شہر کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے  سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ محافظ الیون، آرمی، رینجرز اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  کی آزادی کر کٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ کی۔ ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری ، کرکٹ اور شوبز کے اسٹارز نے بھی شرکت کی۔
  
تقریب کے دوران کواڈ ایس او پیز کو ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراکر پاکستان سے محبت کا اظہار اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ سنسنی مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی۔

 کور کمانڈر کراچی  نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی نے میچ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی۔

کور کمانڈر کراچی نے پاکستان کی74 یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سےکیک بھی کاٹا۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں امن واما ن کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں کو شرکاء کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں