آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم ناظم آباد سے لاپتہ

0
134

کراچی: آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم ناظم آباد سے لاپتہ ہوگئے۔ چینل انتظامیہ کے مطابق نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد گھر کے باہر سے لے کر گئے ہیں اور نفیس نعیم کو پولیس موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا ہے۔ نفیس نعیم کے بارے میں تاحال نہیں پتہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔
نفیس نعیم گذشتہ دس سال سے آج نیوز سے وابستہ ہیں اور نامعلوم سادہ لباس افراد انہیں اس وقت ساتھ لے گئے جب وہ گھر کے قریب خریداری کررہے تھے۔

عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع اہلخانہ کو دی، علاقہ پولیس اور اعلی پولیس افسران کو نفیس نعیم کے اغوا سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کے یو جے نے آج نیوز سے وابستہ صحافی نفیس نعیم کے اغوا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس اہلکار ناظم آباد سے پولیس موبائل میں ڈال کر لے کر گئے ہیں۔

کے یو جے کے صدر وزیراعلی سندھ نفیس نعیم کے اغوا کی واقعے کا فوری نوٹس لیں جبکہ فہیم صدیقی جنرل سیکریٹری کے یو جے کا کہنا ہے کہ صحافی نفیس نعیم کا اغوا پولیس گردی کی واضح مثال ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں