گلشن حدید میں سرکاری اسکول کو گودام بنا دیا گیا

0
90

کراچی: گلشن حدید میں گزشتہ 12 سالوں سے زیر تعمیر سرکاری اسکول کی عمارت کو پھلوں کا گودام بنا دیا گیا۔ ضلع ملیر کی گلشن حدید یوسی 23 میں سرکاری اسکول کی عمارت کو پھلوں کا گودام بنا دیا گیا اورعمارت میں آموں کی پیٹیوں کو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ نائی بال بنانے میں مصروف نظر آئے۔

بارہ سال سے تعمیر ہونے والی سرکاری عمارت میں کاروباری سرگرمیاں جاری و ساری ہے اور کبھی اس بلڈنگ میں ریڑھیاں کھڑی کرکے بھتہ وصول کیا جاتا ہے تو ریتی بجری کے کاروبار میں اس اسکول کے احاطے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سرکاری عمارت کو گودام کے طور دینے والے ٹھیکدار سے تاحال رابطہ نہ ہو سکا جبکہ دوسری طرف یوسی چیئرمین اور نے اس معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

گلشن حدید میں سرکاری اسکول کو گودام بنا دیا گیا

زرائع کے مطابق 12 سال سے زیر تعمیر اس اسکول میں پیپلز پارٹی کے سارے رہنما فوٹو سیشن کرنے آتے جاتے ہیں جبکہ اسکول کے مین گیٹ کے ساتھ گلشن حدید یوسی 23 کے وائس چئیرمین کی دکان اور بیٹھک ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں