پی ڈی ایم میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں، گورنر پنجاب

0
20

لاہور: گورنر پنجاب نے چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔ اپوزیشن کا بجٹ منظور ی میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہوگی اور ہر ایشو پر رکاوٹیں اور تBgنقید کا اپوزیشن کو رویہ چھوڑنا ہوگا۔ حکومت اور اتحادی متحد ہیں اور پی ڈی ایم میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں اور اپوزیشن اعداد و شمار کو پڑھے بغیر تنقید کر رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کے بجٹ دستاویز کو غور سے پڑھیں ان کو کوئی اعتزاض نہ ملے گا اور آئی ایم ایف کا نہئں پاکستانی حکومت کا غریب اور عوام دوست بجٹ ہے۔ تحریک انصاف نے ملکی معشیت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ پوری دنیا ہماری معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے اور بجٹ میں کاروباری طبقے اور کسان سمیت ہر شعبے کے ریلف کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں