9مئی کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

0
57

راولپنڈی: آرمی چیف کی کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ ‏9 مئی کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے اور امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گی اور عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں