مزارِ اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے خصوصی حفاظتی دستے کی تعیناتی

0
87

لاہور: پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر یومِ پاکستان روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں مسلم اُمّہ اور ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حفاظتی فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیرمین اور سویلینز کی طرف سے مزارِ اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں