آئی ایم ایف کی جانب سے خطرے کی گھنٹی، امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا

0
25

واشنگٹن: امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔

روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر امریکا کی معیشت گراوٹ کا شکار ہوئی تو پھر عالمی معیشت پر اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے کہا کہ ملکی قرضوں کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ ہو کر معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں اور جلد از جلد بڑے فیصلے کر کے معاملے کو حل کریں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ امریکا کے قرضوں کی حد کو بڑھانے میں ناکامی پر امریکی قرض کے ڈیفالٹ ہونے سے نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی معیشت پر بھی ‘بہت سنگین اثرات’ مرتب ہوں گے۔ امریکی حکام کو علاقائی بینکوں سمیت امریکی بینکنگ سیکٹر میں نئی کمزوریوں پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، بہت زیادہ شرح سود کے ماحول میں یہ کمزوریاں ایڈجسٹمنٹ کے دوران سامنے آسکتی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بھی جمعرات کو کانگریس پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے قرض کی حد کو بڑھا دے، اور خبردار کیا کہ امریکی ڈیفالٹ ایک ‘معاشی اور مالیاتی تباہی’ کو جنم دے گا، جس سے عالمی اقتصادی بدحالی پیدا ہوگی، خطرہ ہے کہ اس سے عالمی قیادت فراہم کرنے کی امریکی صلاحیت کمزور ہو جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں