وزیر خارجہ ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

0
102

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔ استنبول ہوائی اڈے پر ڈپٹی گورنر استنبول مسٹر علی پرتال اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ دو روز قبل ترکی کی میزبانی میں منعقدہ” پاکستان، افغانستان، ترکی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول آئے تھے۔ وزیر خارجہ نے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے ترک اور افغان وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے استنبول میں قیام کے دوران مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں