وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مالی سال 2021-22 بجٹ پر اجلاس

0
31

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔۔اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ترجیحات پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت دی اور ہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ۔معاشی طور پر کمزور اورمحروم طبقے کی فلاح پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہمارا یہ بجٹ عوام، کاشتکار، صنعتکار اور محنت کش دوست ہوگا۔ صوبے کے عوام کو بجٹ میں خوش خبریاں دیں گے اور عام آدمی کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت اور کورونا وباء کے باعث ہیلتھ کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے تعلیم، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، پینے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دیں گے۔ نئے مالی سال کا بجٹ اعداد و شمار کی بجائے صوبے کی حقیقی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا آئینہ دار ہونا چاہیئے۔ بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس رکھا جائے۔ پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا اور جہاں ضروری ہو وہاں غیر ضروری اخراجات مزید کم کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 ء کی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی اور سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہم خد و خال سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں