کالا جادو کرنے والے باپ نے بیٹے کو چھری سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا

0
85

لاہور: باغبانپورہ، محمود بوٹی میں کالا جادو کرنے والے سفاک باپ رفیق نے اپنے 13 سالہ بیٹے ازان کو چھری سے گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ پولیس نے بدبخت ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

دلخراش واقعہ کے مطابق معصوم اذان کو اسکول جاتے ہوئے سفاک باپ رفیق اپنے ساتھ لے گیا۔ معصوم اذان اپنے والد کو کہتا رہا کہ آج میرے اسکول میں پارٹی ہے، مجھے پارٹی میں ضرور جانا ہے۔ میں آپ آج کے ساتھ نہیں جا سکتا، مگر ظالم باپ اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور اسے ویرانے میں لے جا کر چھری سے اس کا گلا کاٹ دیا، جس سے بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرادی ہے اور سفاک ملزم رفیق کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں