پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر جناب ابراھیم المدنی کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

0
124

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر جناب ابراھیم المدنی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے اردن کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردن کے سفیر نے حال ہی میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کے اردن کی سو سالہ تقریبات میں شرکت پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں