پاک بحریہ کے کموڈور کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

0
41

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عبدالمنیب کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ عبدالمنیب نے حال ہی میں کمباٸنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ خوش اسلوبی سے مکمل کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں