کے یو جے کے سالانہ انتخابات، حتمی ووٹر لسٹ جاری، حتمی ووٹر لسٹ کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود

0
71

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022-23 کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے جو کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود ہے جبکہ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردی گئی ہے۔

کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جاری حتمی ووٹر لسٹ پر جنوری 2023 کے آخری ہفتے میں کے یو جے کے سالانہ انتخابات ہوں گے جبکہ اس سے قبل 7 جنوری 2023 کو کے یو جے کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس عام ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس بات کا فیصلہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جنرل سیکریٹری کے دستخطوں سے جاری حتمی ووٹر لسٹ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پی ایف یو جے کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں