کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کے مرنے کی تحقیقات شروع نہ ہوسکی

0
75

کراچی: کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹائیگر کے مرنے کی تحقیقات 48گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہوسکی اور تحقیقات رکوانے کیلئے لیاری کی اہم سیاسی شخصیت سرگرم ہوگئی۔ گولڈن ٹائیگر کی نعش چڑیا گھر سے غائب کردی گئی۔

تحقیقاتی کیمٹی میں حکومت سندھ کے دو ویٹنری ڈاکٹرز بھی شامل ہیں اور کے ایم سی آفیسر راشد نظام، ویٹنری ڈاکٹر فرحان عیسانی، ڈاکٹر زوالفقار اڈھو، ڈاکٹر تاج محمد اور ریٹائرڈ افسر منصور قاضی بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر تاج محمد رکن تحقیقاتی کیمٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے ابھی تک چڑیا گھر کا دورہ نہیں کیا اور چڑیا گھر کے کسی بھی ملازم سے کوئی بیان نہیں لیا۔ کمیٹی کو 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں