سیلاب متاثرین ٹینٹ سٹی ملیر میں لیاقت نیشنل اسپتال کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
121

کراچی: سیلاب متاثرین کیلئے ایم ڈی اے اسکیم میں قائم ٹینٹ سٹی ملیر میں لیاقت نیشنل اسپتال کے زیر اہتمام 15 رکنی ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سندھ بھر سے آئے ہوئے سیلاب متاثرین کا چیک اپ کیا گیا، مریضوں نے بڑی تعداد میں میڈیکل کیمپ پر بخار، بلڈ پریشر، گائنا اور مختلف بیماریوں کے چیک اپ کروائے اور مریضوں کو فری ادویات فراہم کی گئی۔

لیاقت نیشنل اسپتال کے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹروں نے خواتین، بچوں سمیت بزرگوں کے میڈیکل چیک اپ کیے اور مرض کے مطابق مفت دوائیاں دیں گئیں، بخار، بلڈ پریشر، ڈینگی، کھانسی، ڈائریا اور الرجی کا علاج کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کی دوائیاں فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں لیاقت نیشنل اسپتال کی ڈاکٹر کہکشاں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ لیاقت نیشنل اسپتال ہفتہ وار ٹینٹ سٹی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہا ہے اور مریضوں کو فری ادویات فراہم کررہے ہیں۔ کمیپ لگانے سے سیلاب متاثرین کی بیماریوں کے بارے میں معلوم ہورہا ہے اور ہفتہ وار ہمیں مریضوں کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ بھی مل رہی ہے۔

ڈاکٹر علی اصغر نے بتایا کہ اس ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کی کثیر تعداد اب بھی موجود ہے اور یہاں پر بخار، ڈائریا اور پریگننٹ خواتین چیک اپ کیلئے آرہی ہیں جنہیں چیک اپ کے بعد دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔ سردی بھی شروع ہوگئی ہے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کا اثر ان کی صحت پر پڑے گا، اس لئے لیاقت نیشنل اسپتال کی ٹیم بروقت میڈیکل فراہمی میں یہاں پر ہفتہ وار موجود ہوتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں