وزیراعظم کے نوٹس کے باوجود چینی مافیا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی، مرتضی وہاب

0
94

کراچی: چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بیان میں کہا کہ وہ چینی جو 2018 میں 55 روپے کلو تھی آج 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود چینی مافیا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔ پھر ثابت ہوا کہ ورزیراعظم کی وزارت عُظمی صرف نوٹس لینے تک محدود ہے۔ عوام  کو مھانگائی کے بھنور میں دھکیل دیا گیا ہے۔ جس تسلسل کے ساتھ خان صاحب کے دور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس تسلسل کے ساتھ تو خان صاحب نے کرکٹ میں سینچریاں اسکور نہیں کی تھیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر عملی اقدام اٹھاۓ اور اُس سطح پر قیمتیں لائی جائیں کہ عام آدمی چینی خرید سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں