قذافی ٹاؤن کے پُل پر روڈ کی دوبارہ تعمیر کا کام سست روی سے جاری

0
48

کراچی: قذافی ٹاؤن کے پُل پر تعمیر کا کام سست روی سے جاری اور پُل پر روڈ کی دوبارہ تعمیر اب تک نہ ہوسکی جبکہ روڈ کو توڑ پھوڑ کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو جانے والے روڈ پر قائم قذافی ٹائون پل پر کام سست روی کی وجہ سے مکینوں اور گزرنے والی ٹریفک کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا۔ دو طرفہ ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ پل کے اوپر سے جانے والی سائڈ کو ٹوڑنے کے بعد چھوڑ دیا گیا اور آنے والی دوسری سائڈ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں