پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی کاشتکاروں میں رائس ٹرانسپلانٹر مشین کی تقسیم

0
74

اسلام آباد: زراعت کو جدید بنانے اور پاکستان میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کے لئے ، پی اے آر سی نہ صرف نئے تیار شدہ چاول ٹرانسپلانٹرز متعارف کروا رہا ہے بلکہ مقامی کسانوں میں چاول کی مشینی کاشت کو ممکن بنا نے کے لئے ٹرانسپلانٹرز کی تقسیم و تربیت پر بھی کا م کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں قومی منصوبہ برائے منافع بخش دھان بذریعہ بڑھوتی پیداوا ر میں کسانوں کو زر عی آلا ت پر دی جانے والی سبسڈی کے تحت “رائس ٹرانسپلانٹرز کی تقسیم”
کی تقریب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔

 تقریب میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت حکومت پنجاب، ڈاکٹر اسد رحمان گیلانی، چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر  محمد عظیم خان، ڈائریکٹر جنرل ایگری ایکسٹینشن پنجاب، ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر، میسکی اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کارپوریشن کے سی ای او مسٹر شاہد تو والا، علا قے کے ایم پی اے اور ایم این اے سمیت کسانوں اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عظیم خان کے ساتھ، ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے نارووال کے کوٹ نائنا میں چاول کی کاشتکاری کے لئے کاشتکاروں کی فارم لیول ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا۔

چیئرمین پی اے آر سی کا کہنا تھا کہ اگرچہ مکینیکل ٹرانسپلانٹر کی ابتدائی لاگت زیادہ ہے لیکن اس کے لئے دستی ٹرانسپلانٹ کے مقابلے میں کم وقت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے، یکساں وقفہ کاری اور بروقت پودے لگانے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں