وزیر اعلی پنجاب کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں

0
46

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان  کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں ہوئی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے  عمائدین سے بلوچی زبان میں گفتگو کی۔ وزیر اعلی نے قبائلی روایت کے مطابق حال احوال کیا۔ وزیر اعلی نے قبائلی عمائدین کے مسائل سنے اور حل کےلئے موقع پر احکامات دیئے اور وزیر اعلی نے سائلین سے خود درخواستیں وصول کیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے محروم علاقے مسائل کا ادراک ہے اور میں پسماندہ ترین علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں۔ کوہ سلیمان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جو مزید تیزی سے  جاری رہے گا اور چوکی والا سے بلوچستان کو سڑک کے ذریعے ملایا جائیگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے 120 کلومیٹر فاصلہ کم ہوگا اور فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا منصوبہ جلد مکمل ہو گا۔ کوہ سلیمان میں سیمنٹ فیکٹری اور انڈسٹریل سٹیٹ  سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔ بارتھی میں سولر گرڈ سٹیشن تعمیر ہوگا اور فاضلہ کچھ اور کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں بجلی پہنچائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ صحت اور تعلیم کے مراکز اپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔ قبائلی علاقہ میں سوڑا ڈیم کی تعمیر سے زرعی انقلاب آئیگا۔ کوہ سلیمان کا ہیڈ کوارٹر اسی سال فنکشنل کردیا جائیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں