حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کا آغاز کردیا گیا

0
49

ملتان: جنوبی پنجاب میں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور طے کرلیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارنیا ٹرانسپلانٹ کا نشتر ہسپتال میں آغاز کردیا گیا۔ 3 نابینا افراد کے آنکھوں کے شفاف پردے کی کامیاب پیوندکاری کردی گئی ہے اور 10 سالہ مہرین،27 سالہ علیم،32 سالہ سلیم اختر کی دنیا روشن ہوگئی۔

کمشنر جاوید اختر محمود کی مریضوں سے ملاقات، سہولیات بارے بات چیت اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارنیا ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ بارے خط لکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں